امریکہ کی اس کاروباری فہرست میں 120 ممالک شامل تھے اور گذشتہ برس بھارت کو اس سے سب سے زیادہ فائدہ ہوا تھا۔
بھارت نے 2018 میں امریکہ کو 630 کروڑ ڈالر کی قیمت کے سامان کو ایکسپورٹ کیا جس پر اسے بہت کم فیس ادا کرنی پڑا۔
اب یہ رعایت امریکہ نے ختم کر دی ہے، اس کے ساتھ ہی کئی بھارتی سامان اب امریکہ میں مہنگے ہو جائیں گے۔
بھارت سے امریکی بازاروں کے لیے ایکسپورٹ ہونے والے سامانوں پر اب 11 فیصد تک فیس نافذ ہوگی، ان میں آٹو پارٹس، کھانے پینے کی چیزیں، زیورات اور چمڑے کے سامان ہوں گے۔