بھارتی نژاد انیتا آنند کینیڈا کی سیاست میں ایک خاص شناخت رکھتی ہیں۔ اب انیتا آنند کینیڈا کی وزیر دفاع کے طور پر وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کی کابینہ کا حصہ ہوں گی۔
یہ بھی پڑھیں: کینیڈا: حکومت نے فائزر کووڈ 19 ویکسین کو منظوری دی
تفصیلات کے مطابق کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے اپنی کابینہ میں ردوبدل کیا ہے۔ اس کے بعد انیتا آنند کو کینیڈا کی وزارت دفاع سونپی گئی ہے۔
ملک کی معروف وکیل 54 سالہ انیتا آنند نے گزشتہ ماہ ہونے والے قبل از وقت انتخابات میں اوک وِل سے 46 فیصد ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی تھی۔ انہوں نے پچھلی کابینہ میں ویکسین کی وزیر کے طور پر کام کیا تھا۔ وہ کارپوریٹ گورننس کے شعبے میں ایک طویل تجربہ رکھتی ہیں۔ انیتا کو جنسی الزامات کے تناظر میں فوج میں اصلاحات لانے کے لیے وزیر دفاع کے طور پر چنا گیا ہے۔