ETV Bharat / international

کمسن ہند نژاد سائنسداں ٹائم میگزین کے کور پیج کی زینت بنیں

پندرہ سالہ ہند نژاد امریکی گیتانجلی راؤ کو ٹائم میگزین نے آلودہ پانی کو صاف کرکے اسے پینے کے لائق بنانے اور سائبر جرائم سے متعلق امور کا مقابلہ کرنے کے لئے ٹکنالوجی کا استعمال کرنے پر فرسٹ کِڈ آف دا ایئر منتخب کیا ہے۔

Indian-American scientist Geetanjali Rao on the cover page of Time magazine
ہند نژاد امریکی سائنسدان گیتانجلی راؤ ٹائم میگزین کے سرورق کی زینت
author img

By

Published : Dec 4, 2020, 4:54 PM IST

Updated : Dec 4, 2020, 7:35 PM IST

ہند نژاد امریکی کمسن لڑکی گیتانجلی نے پانی میں سیسہ کی مقدار کا پتہ لگانے کا آلہ ایجاد کیا ہے اور ساتھ ہی سائبر بُلنگ کا پتہ کرنے کا ایک ایپ بھی بنایا ہے۔ امریکی شہر کولوراڈو سے تعلق رکھنے والی پندرہ سالہ گیتانجلی راؤ ٹائم میگزین کی پہلی کڈز آف دا ایئر بن گئیں۔ ان کا انتخاب 5000 سے زائد امیدواروں میں سے کیا گیا ہے۔

گیتانجلی راؤ نے اداکارہ اور سماجی کارکن انجلینا جولی کو ورچوئل انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ غور و فکر، ذہنی الجھن کی تحقیق، تعمیر اور مواصلات کا مشاہدہ وقت کی اہم ضرورت ہے۔

بچی نے کہا کہ آج کی نسل کو بہت سے مسائل کا سامنا ہے، جو اس سے پہلے کی نسل کو نہیں تھے تاہم پھر ایک ہی وقت میں ہم پرانے مسائل کا سامنا بھی کر رہے ہیں۔ مثلاً نئی عالمی وبا کووڈ 19 جو اس وقت ہمارے درمیان موجود ہے۔ جس کا تدارک دنیا کے سامنے ایک چیلنج ہے۔

واضح رہے کہ ٹائم میگزین نے پہلی بار 'ٹائمز کڈذ آف دا ائیر' کو لانچ کیا ہے۔ گزشتہ 92 برس سے ٹائم صرف 'پرسن آف دا ائیر' کے ٹائٹل سے ہی اپنی میگیزین لانچ کرتا آیا ہے۔ ٹائم میگیزین نے اس پہل کی وجوہات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ بچوں کے ذریعہ شروع کیے گئے ایسے اقدام یا پہل موجودہ نسل اور نوجوانوں کو بہت زیادہ متاثر کرتے ہیں اور یہی چیز ان کو ایک ایسی دنیا کی تشکیل دینے میں مدد کریگی جو بالکل ان کے تصوارت سے میل کھاتے ہوں۔

واضح رہے کہ سنہ 2019 میں 16 سالہ گریٹا تھنبرگ ٹائم میگیزین کے پرسن آف دا ائیر میں سب کم عمر ترین شخص کی فہرست میں شامل ہیں۔

اس برس ٹائم نے نیکیلیوڈین کے ساتھ شراکت میں امریکہ میں اپنی پہلے کڈ آف دی ائیر کی تلاش شروع کردی تھی۔ 2020 کے سب سے زیادہ بااثر بچے کو منتخب کرنے کے لیے ٹائمز نے سوشل میڈیا سے لے کر مختلف اضلاع کے اسکولوں میں اپنی ریسرچ شروع کی۔ گیتانجلی کو امریکہ کے 5000 ہزار امیدواروں کے بیچ سے منتخب کیا گیا ہے۔

ٹائم میگیزین نے کامیڈین اور ٹی وی پریزنٹر ٹریور نوح کے ہمراہ نوجوانوں کی ایک کمیٹی کے ذریعہ پانچ فائنلسٹ منتخب کیے تھے۔ جن میں سے کمیٹی نے 15 سالہ گیتانجلی راؤ کو کڈ آف دا ائیر قرار دیا۔راؤ نے نہ صرف سائنسی آلات جیسے مصنوعی ذہانت اور کاربن نینو ٹیوب سینسر ٹکنالوجی پر تحقیق کی ہے بلکہ اپنی ان تحیق کو روزمرہ کی زندگی میں پیش آنے والے مسائل پر لاگو بھی کیا ہے جیسے سائبر کرائم اور آلودہ پانی کو صاف بنانے میں۔ اتنا ہی نہیں وہ دوسرے بچوں کو بھی بیدار کرتی ہیں کہ وہ کیسے اس تحقیق کا استعمال کرکے نئی نسل میں تخلیقی صلاحیتوں کو اجاگر کرسکیں۔

گیتانجلی نے گزشتہ سال بھی اپنی صلاحیتوں کی بنا پر فوربس میگیزن میں انڈر 30 کی فہرست میں اپنا نام درج کروانے میں کامیابی حاصل کر چکی ہیں۔ سنہ 2017 میں انہوں نے ڈسکوری ایجوکیشن 3 ایم کم عمر ترین سائنسداں کا چیلنج جیتا تھا اور انہیں ٹیٹھس نامی ڈیوائس ایجاد کرنے کے لیے 25 ہزار امریکی ڈالر سے بھی نوازا گیا تھا۔

Last Updated : Dec 4, 2020, 7:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.