ETV Bharat / international

امریکہ: کووڈ 19 مریضوں کے لیے فوڈ ڈرائیو کا آغاز - امریکی ڈاکٹروں نے ایک مشہور گرودوارے

ایسوسی ایشن نے سینکڑوں مریضوں کے مدد کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے جن کی ادویات ختم ہوچکی تھی جو کووڈ 19 کے سبب بھارت واپس نہیں آسکے تھے۔

امریکہ: کووڈ 19 مریضوں کے لیے فوڈ ڈرائیو کا آغاز

author img

By

Published : Jun 25, 2020, 10:43 AM IST

امریکہ کے قومی دارالحکومت واشنگٹن اور اس کے آس پاس سے آنے والے بھارتی امریکی ڈاکٹروں نے ایک مشہور گرودوارے کے ساتھ مل کر کورونا وائرس وبائی امراض سے متاثرہ لوگوں کے لیے فوڈ ڈرائیو کا آغاز کیا ہے۔

گریٹر واشنگٹن ایسوسی ایشن آف فزیشنز آف انڈین اریجن اور معروف میری لینڈ گرودوارہ اور گرو نانک فاؤنڈیشن آف امریکہ، نے کویڈ 19 سے متاثرہ 350 سے زائد خاندانوں کی خدمت کے لیے اپنی پہلی فوڈ ڈرائیو کا انعقاد کیا۔

واضح رہے کہ واشنگٹن ڈی سی کے میری لینڈ اور ورجینیا مضافاتی علاقوں میں کورونا وائرس کا نمایاں اثر دیکھا جارہا ہیں۔

یہ کوشش امریکہ کی ایک سرکردہ تنظیم سیوا انٹرنیشنل نے شروع کی تھی جس نے کوروناوائرس کے دوران لوگوں کو کئی طرح کی مدد فراہم کی جیسے کھانے پینے کی سہولت، بھارتی طلباء کی رہائش اور کووڈ 19 میں متاثر مریضوں کے لیے پلازما تھراپی ہیں۔

میڈیا ریلیز میں کہا گیا ہے کہ کووڈ 19 کے دوران جب لاکھوں امریکی اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں متعدد بھارتی امریکی اداروں نے اسکولوں، کمیونٹی کالجوں، مندروں اور گردواروں میں کھانے پینے کی سہولیت کو فراہم کرنے کے لیے جمع ہونے اور فنڈ اکٹھا کرنے میں بے مثال اتحاد کا مظاہرہ کیا۔

اس ایسوسی ایشن اور گرودوارے کو انڈیا ڈویلپمنٹ اینڈ ریلیف فنڈ، یونائیٹڈ ہندو، جین مندر، ہندو امریکن کمیونٹی سروسز اور امریکن ڈیوائسٹی گروپ سمیت متعدد دیگر بھارتی امریکی تنظیموں نے تعاون کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.