معاملے کی معلومات رکھنے والے اہلکاروں نے اتوار کے روز یہ اطلاعات دی۔ انہوں نے بتایا کہ ان رائفل کا استعمال چین کے پاس سرحد پر تعینات فوجی کریں گے۔
یہ خریداری ایک ایسے وقت میں کی جارہی ہے جب مشرقی لداخ خطے میں بھارتی اور چینی افواج کے مابین سرحد پر کشیدگی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
اننت ناگ میں انکاؤنٹر، دو عسکریت پسند ہلاک
اکتوبر 2017 میں فوج نے تقریبا سات لاکھ رائفل، 44000 ہلکی مشین گن اور تقریبا 44600 کاربائن خریدنے کا عمل شروع کیا تھا۔
چین اور پاکستان سرحد پر بڑھتے سکیورٹی چیلنجز کے درمیان بھارت مختلف قسم کے اسلحوں کی خریداری پر تیزی سے کام کر رہا ہے۔