ETV Bharat / international

طوفان سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ - نارتھ کیرولائنا

بہاماس میں آئے تباہ کن طوفان ڈورین میں مرنے والوں کی تعداد 43 ہو گئی ہے۔

طوفان سے مرنے والوں کی تعداد میں اضافہ
author img

By

Published : Sep 7, 2019, 1:44 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 6:31 PM IST

اس طوفان میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد اور بڑھنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ سمندری طوفان ڈورین کے باعث امریکہ میں 5 اور بہاماس میں 38 افراد ہلاک ہوگئے، طوفان کی شدت کم ہو کر کیٹگری ون ہوگئی ہے، جبکہ نارتھ کیرولائنا میں موجود طوفان کے باعث چلنے والی ہواؤں کی رفتار144 کلومیٹر فی گھنٹہ بتائی جارہی ہے۔

بہاماس میں تباہی مچانے والا طوفان اب امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کی ساحلی پٹی کے قریب ہے، نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا کی ساحلی پٹی پر تیز ہوائیں اور بارش ہورہی ہیں۔

امریکی میڈیا کے مطابق طوفان کے باعث فلوریڈا میں 3 اور نارتھ کیرولائنا میں 2 افراد ہلاک ہوئے ہیں، جبکہ نارتھ اور ساؤتھ کیرولائنا میں 2 لاکھ 67 ہزار صارفین کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
Last Updated : Sep 29, 2019, 6:31 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.