نیویارک: امریکی شہر نیویارک کے برونکس میں ایک عمارت میں شدید آتشزدگی Several Dead in Bronx New York Fire کے واقعے میں 9 بچوں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے۔
نیویارک شہر کے میئر ایرک ایڈمز نے ایک بیان میں حادثے کی جانکاری دیتے ہوئے کہا کہ "یہ نیویارک شہر کے لیے ایک ہولناک اور دردناک لمحہ ہے اور اس آتشزدگی کے اثرات نیویارک میں درد اور مایوسی پھیلے گی۔"
انہوں نے کہا کہ برونکس آتشزدگی Bronx Blaze Kills Several میں مرنے والوں کی تعداد خوفناک ہے۔ اس وقت ہمارے پاس ایسے 32 سے زیادہ لوگ ہیں جن کی زندگی کو خطرہ ہے یعنی جو نازک حالت میں ہیں۔
میئر نے مزید کہا کہ "یہ آتشزدگی کے ان بدترین واقعات میں سے ایک ہے جو ہم نے جدید دور میں نیویارک شہر میں دیکھی ہیں۔"
نیویارک سٹی فائر ڈپارٹمنٹ (FDNY) نے ٹویٹ کیا کہ "آگ بجھانے والے عملے کے تقریباً 200 ارکان برونکس میں جائے حادثہ پر کام کر رہے ہیں۔ 31 افراد شدید طور سے جھلس گئے ہیں۔"
آگ پر قابو پا لیا گیا، لیکن اس خوفناک آتشزدگی میں میں کم از کم 19 افراد ہلاک ہو گئے جن میں 9 بچے شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:
اس حادثے کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر ہلاکتوں کے ساتھ متعدد خاندان بے گھر ہو گئے۔ جانکاری کے مطابق آگ عمارت کے انڈر گراؤنڈ فلور پر واقع اسٹور کے فرنیچر میں لگی تھی۔