ETV Bharat / international

میلانیا ٹرمپ نے الوداعی خطاب میں اتحاد کی اپیل کی

امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے وہائٹ ہاؤس میں اپنے الوداعی پیغام میں کہا کہ 'گذشتہ چار برس ناقابل فراموش رہے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ اور میں نے اپنا وقت وہائٹ ہاؤس میں گزارا۔ مجھے ان تمام لوگوں کی یاد آرہی ہے جنہوں نے میرے دل میں گھر کرلیا ہے اور ان کی محبت، حب الوطنی اور پختہ عزم کی ناقابل یقین کہانیوں کے ساتھ ہم رخصت ہونے جارہے ہیں'۔

in her farewell address, melania trump called for unity
میلانیا ٹرمپ نے الوداعی خطاب میں اتحاد کی اپیل کی
author img

By

Published : Jan 19, 2021, 5:27 PM IST

امریکہ کی رخصت پذیر خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے اپنے الوداعی خطاب میں کورونا وائرس کی عالمی وبا سے لڑنے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کے لیے قوم کا شکریہ ادا کیا اور شہریوں سے اپیل کی کہ وہ تشدد ترک کرکے امن قائم رکھیں۔

میلانیا ٹرمپ نے الوداعی خطاب میں اتحاد کی اپیل کی

وہائٹ ہاؤس میں اپنے الوداعی پیغام میں محترمہ میلانیا نے کہا کہ 'گذشتہ چار برس ناقابل فراموش رہے ہیں۔ ڈونالڈ ٹرمپ اور میں نے اپنا وقت وہائٹ ہاؤس میں گزارا۔ مجھے ان تمام لوگوں کی یاد آرہی ہے جنہوں نے میرے دل میں گھر کرلیا ہے اور ان کی محبت، حب الوطنی اور پختہ عزم کی ناقابل یقین کہانیوں کو ساتھ لے ہم رخصت ہونے جارہے ہیں'۔

یہ بھی پڑھیں: 'یورپ، برازیل سے آنے والے مسافروں پر پابندی جارہی رہے گی'

انہوں نے امریکی شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس عالمی وبا سے اپنے آپ کو بچائیں۔ انہوں نے کہا کہ 'دنیا کو کووڈ 19 کی عالمی وبا کا سامنا ہے، میں ان تمام نرسوں، ڈاکٹروں، طبی پیشہ ور افراد، مینوفیکچرنگ ورکرس، ٹرک ڈرائیوروں اور بہت سے دوسرے لوگوں کا شکریہ ادا کرتی ہوں جنہوں نے لوگوں کی جان بچانے کے لیے کام کرنا جاری رکھا ہے'۔

in her farewell address, melania trump called for unity
خاتون اول میلانیا ٹرمپ

واضح رہے کہ امریکی نومنتخب صدر جو بائیڈن کو اقتدار کی منتقلی بدھ کے روز ہوگی۔ اس کے ساتھ ہی امریکی نائب صدر کملا ہیریس رخصت پذیر نائب صدر پینس کے جانشین کے طور پر حلف لیں گی۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے پہلے ہی اعلان کیا ہے کہ وہ افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ وہ 152 برسوں میں تقریب چھوڑنے والے اور پہلے سبکدوش ہونے والے صدر ہیں اور بائیڈن کے حلف برداری سے چند گھنٹے قبل ہی فلوریڈا روانہ ہوں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.