ETV Bharat / international

ڈونلڈ ٹرمپ کا نئی انتظامیہ کو نیک خواہشات کا اظہار - ڈونلڈ ٹرمپ کا نئی انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے الوداعی خطاب میں بائیڈن کا نام لیے بغیر نئی انتظامیہ کے لیے 'نیک خواہشات' کا اظہار کیا۔

in farewell address, donald trump celebrates his legacy, extends best wishes to next administration
ڈونلڈ ٹرمپ کا نئی انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار
author img

By

Published : Jan 20, 2021, 3:50 PM IST

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی دفتر میں اپنے آخری روز ایک الوداعی خطاب میں نو منتخب صدر جو بائیڈن کا نام لیے بغیر اُن کے لیے 'نیک خواہشات' کا اظہار کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کا نئی انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار

صدر ٹرمپ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ اس ہفتے نئی انتظامیہ اپنے عہدے کا حلف لے گی اور ہم ان کے لیے دعا کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کو محفوظ اور خوشحال بنانے میں کامیاب ہوں۔

خطاب میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ 'ہم نئی انتظامیہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ان کی قسمت ان کا ساتھ دے'۔

in farewell address, donald trump celebrates his legacy, extends best wishes to next administration
امریکہ کے سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شرکت نہیں کریں گے اور وہ ایسا کر کے امریکہ کی سیاسی روایات کو توڑ رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

جو بائیڈن کی حلف برداری آج

ہیرس امریکہ کی پہلی خاتون نائب صدر بننے کے لئے تیار

صدر ٹرمپ کی غیر موجودگی میں نائب صدر مائیک پینس نو منتخب صدر جو بائیڈن کی تقریبِ حلف برداری میں شریک ہوں گے۔

آج کیپٹل کمپلیکس میں منعقدہ تقریب میں جو بائیڈن ملک کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف لیں گے جس کے 15 منٹ بعد نائب صدر کملا ہیرس حلف اٹھائیں گی۔

سیکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر تقریب کے مقام کے اطراف خاردار تاریں لگائی گئی ہیں جب کہ ہزاروں سیکیورٹی اہلکار مختلف مقامات پر تعینات ہیں۔

صدر ٹرمپ نے کہا کہ 'ہم نے وہ کیا جو ہم یہاں کرنے آئے تھے' اور بہت کچھ اپنے خطاب میں کہا۔

ویڈیو میں ٹرمپ اپنے اہل خانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہوں نے ان سب کی دنیا کو 'روشنی اور خوشیوں سے بھر دیا ہے'۔

انہوں نے نائب صدر مائیک پینس، چیف آف اسٹاف مارک میڈوز اور اپنی انتظامیہ کے تمام لوگوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.