ETV Bharat / international

گوشت کیلئے جنگلی حیات کی تجارت پر سختی سے پابندیاں نافذ کریں: عالمی ادارہ صحت - sanctions

ڈبلیو ایچ او میٹ مارکیٹ کے حوالے سے رہنما اصول وضع کرنے کے لیےعالمی حیاتیات صحت تنطیم اور فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Apr 18, 2020, 4:21 PM IST

عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ انسانوں کو متاثر کرنے والے 70 فیصد نئے وائرس جانوروں سے آتے ہیں لہذا دنیا بھر کے ممالک میٹ کے لئے جنگلی حیات کی تجارت پر سختی سے ممانعت نافذ کرنی چاہئے۔

ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل، ڈاکٹر ٹیڈروس گیبریس نے، جمعہ کے روز کورونا وائرس پر باقاعدہ پریس کانفرنس میں کھانے پینے کے کچے سامان جیسے میٹ، مچھلی اور سبزی منڈیوں (ویٹ منڈیوں) میں حفظان صحت سے متعلق سخت قوانین کے نفاذ کی سفارش کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ بازار پوری دنیا کے لاکھوں افراد کے لئے معاش کا آسان ذریعہ ہیں، لیکن بہت ساری جگہوں پر ان کا نظم و نسق اور مناسب انتظام نہیں ہوتا ہے۔ جب ان بازاروں کو دوبارہ کھولا جائے تو کھانے کی حفاظت اور حفظان صحت کے معیار کے سخت قوانین نافذ کیے جائیں۔

انہوں نے حکومتوں سے جنگلی حیات کے میٹ کے لئے تجارتی پابندیوں کو سختی سے نافذ کرنے کی اپیل کی۔

انہوں نے کہا ، حکومتوں کو خوراک کے لئے جنگلی جانوروں کی فروخت اور تجارت پر پابندی کو سختی سے نافذ کرنا چاہئے۔

ڈبلیو ایچ او میٹ مارکیٹ کے حوالے سے رہنما اصول وضع کرنے کے لیےعالمی حیاتیات صحت تنطیم اور فوڈ اینڈ ایگریکلچرل آرگنائزیشن کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق 70 فیصد نئے وائرس جانوروں سے آتے ہیں۔ ہم جانوروں سے لے کر انسانوں تک جراثیم کے عمل کو سمجھنے اور ان کی روک تھام کے لئے بھی مل کر کام کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.