ETV Bharat / international

لاہور دھماکہ کے مبینہ ماسٹرمائنڈ سے متعلق اہم انکشافات - mastermind of the Lahore blast

اس سے قبل لاہور دھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ پیٹرپال ڈیوڈ کی تصویر اور گھر کی ویڈیو سامنے آئی تھی۔ تاہم پیٹرپال ڈیوڈ کے اہل خانہ چھاپے کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئے تھے۔

Lahore blast
Lahore blast
author img

By

Published : Jun 26, 2021, 12:28 PM IST

گزشتہ دنوں لاہور میں ہونے والے دھماکے کے سلسلے میں تحقیقاتی اداروں نے مبینہ ماسٹر مائنڈ کی مزید شناختی دستاویزات حاصل کر لی ہیں۔

ذرائع کے مطابق دستاوِیزات میں شناختی کارڈ، لائسنس اور تصاویر شامل ہیں۔ مبینہ ماسٹرمائنڈ پیٹر ڈیوڈ پال کا شناختی کارڈ، لائسنز میں موجود تصویر اور امیگریشن کی تصویر اے آر وائی نیوز نے حاصل کر لی ہیں۔

تحقیقاتی ذرائع کے مطابق پیٹر ڈیوڈ پال 25 سال سے بحرین میں مقیم تھا، شناختی کارڈ کے مطابق پیٹر ڈیوڈ پال کی تاریخ پیدائش 1964 ہے۔ مبینہ ملزم کا شناختی کارڈ 22 اپریل 2029 تک کارآمد ہے جب کہ ملزم کا عارضی اور مستقل پتہ محمودآباد کا ہی درج کیا گیا۔

ڈیوڈ نے ڈرائیونگ لائسنس کراچی کلفٹن برانچ سے حاصل کیا تھا۔ پیٹر ڈیوڈ پال چار مرتبہ کلفٹن ڈرائیونگ لائسنس برانچ گیا۔ پہلی مرتبہ بک لائسنس کو کارڈ لائسنس میں تبدیل کروایا۔

پہلا لائسنسن صرف موٹر سائیکل کا بنوایا گیا تھا اور 1984 میں بنوائے گئے لائسنس کی 17 مئی 2026 تک تجدید کرائی ہے۔

اس سے قبل لاہور دھماکے کے مبینہ ماسٹرمائنڈ پیٹرپال ڈیوڈ کی تصویر اور گھر کی ویڈیو سامنے آئی تھں تاہم پیٹرپال ڈیوڈ کے اہل خانہ چھاپے کے بعد نامعلوم مقام پر روپوش ہوگئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: Lahore blast: لاہور میں دھماکہ، دو افراد کی موت اور 17 زخمی

پڑوسی نے بیان میں کہا کہ ڈیوڈ کی بیوی اور بیٹا آج صبح گھر کا تالہ لگا کر چلے گئے، ڈیوڈ کا ایک بیٹا ڈینزل کچھ عرصے پہلے ڈانس پارٹی میں زخمی بھی ہوا تھا، ڈینزل ڈانس پارٹیوں میں منشیات اور لڑکیاں سپلائی کرتا تھا، ڈینزل ان دنوں بحرین میں ہے جبکہ دوسرا بیٹا کیمنگ کراچی میں ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.