انٹر نیشنل مانٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی صدر کرسٹالینا جارجیوا نے اپنے ایک مضمون میں کہا ہے کہ عالمی برادری کو کورونا وبائی بحران کے قلیل مدتی اثرات اور عالمی معیشت کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف شعبوں میں تعاون کو مضبوط بنانا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ وبا ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔ جی ۔20 فورم سمیت عالمی برادری کو دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہئے جیسے طبی سامان کی فراہمی کو یقینی بنانا، عالمی تجارتی نظام میں مزید بگاڑ سے اجتناب، ترقی پذیر ممالک کی اہم ضروریات کو پورا کرنے کے لئے مالیاتی حمایت کی فراہمی اور عالمی مالیاتی تحفظ کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانا شامل ہیں۔