امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کا کہنا ہے کہ وہ عوام کے لیے ماسک کو لازمی قرار نہیں دیں گے۔ 'فاکس نیوز' سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ وہ ملک میں ماسک لازمی بنائے جانے کے حق میں نہیں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کو کچھ آزادی ملنی چاہئے۔ ٹرمپ کا یہ بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب متعدی امراض کے ماہر ڈاکٹر اینتھونی فاؤچی نے قومی اور مقامی رہنماؤں سے اپیل کی ہے کہ وہ لوگوں کو ماسک پہننے کے لئے تحریک دینے کے لئے اپنا اثر و رسوخ استعمال کریں۔
انہوں نے کہا کہ یہ بہت ضروری ہے اور ہمیں ماسک پہننا چاہئے۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ ماسک کا استعمال امریکہ میں ایک سیاسی ایشو بن گیا ہے اور اس پر لوگوں کی مختلف رائے ہے۔ وہیں ٹرمپ کو گذشتہ ہفتہ پہلی بار عوام میں ماسک پہنے دیکھا گیا تھا۔