امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ 'وہائٹ ہاؤس میں کام کرنے والوں کو جب تک خاص طور سے ضروری نہ ہو تو کچھ عرصے بعد ٹیکہ لگوانا چاہئیے۔ میں نے یہ ایڈجسٹمنٹ کرنے کو کہا ہے۔ میرا ویکسین لگوانے کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ لیکن میں منتظر ہوں کہ مناسب وقت پر ویکسین لگواؤں گا۔ شکریہ'۔
مقامی میڈیا میں اتوار کو یہ خبر آئی تھی کہ مسٹر ٹرمپ کے ساتھ ہی نائب صدر مائیک پینس اور دیگر اعلی عہدیداروں کو ٹیکہ لگایا جائے گا۔