کیوبا کے مغربی صوبے پینار ڈیل ریو میں اڈا طوفان کی وجہ سے 10 ہزار سے زائد افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچایا گیا ہے۔
جے آر نیوز آؤٹ لیٹ کے مطابق طوفان سے متاثر 10،471 افراد کو محفوظ مقامات پر متقل کیا گیا ہے۔ ان میں سے 9،595 افراد رہائشی مکانات میں اور 876 عارضی کیمپوں میں پناہ لیے ہوئے ہیں۔
یو ایس نیشنل ہریکین سینٹر کے مطابق اڈا طوفان پہلے ہی جزیرہ اسلا ڈے لا جوونٹوڈ پر پہنچ چکا ہے اور جمعہ کی دوپہر کو اس کی رفتار 75 میل فی گھنٹہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیوبا پر امریکہ کی نئی پابندیوں سے دونوں ممالک کے لوگ متاثر ہوں گے: کیوبا
طوفان سے ہونے والے نقصانات کا ابھی تک تخمینہ نہیں لگایا گیا ہے۔
(یو این آئی)