ETV Bharat / international

ہونڈوراس کے صدر کورونا سے متاثر - اسپتال میں داخل کرایا گیا

وسطی امریکی ملک ہونڈوراس کے صدر جوآن اورلینڈو ہرنانڈیز کو کورونا وائرس (کوویڈ ۔19) سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ہونڈوراس کے صدر کوروناانفیکشن سے متاثر
ہونڈوراس کے صدر کوروناانفیکشن سے متاثر
author img

By

Published : Jun 20, 2020, 1:59 PM IST

یہ اطلاع ہونڈوراس کے صدر دفتر نے جمعہ کے روز جاری ایک بیان میں دی ہے۔ بیان کے مطابق مسٹر ہرنانڈیز کو کورونا سے متاثر ہونے کے بعد اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ انہیں نمونیہ بھی ہے۔فی الحال ان کی حالت مستحکم بتائی جارہی ہے۔

صدر دفتر نے ٹویٹر پر لکھا ’’کووڈ ۔19 سے متاثر پائے جانے کے بعد صدر کی صحت مسلسل بہتر ہورہی ہے۔ صدر ہرنانڈیز کے ڈاکٹر سیسار آرون کاراسکو کے مطابق وہ فوجی اسپتال میں داخل ہیں اور ان کی حالت مستحکم ہے‘‘۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ہونڈوراس میں اب تک کورونا کے 10،739 معاملات کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ اس وبا کی وجہ سے 343 افرادلقمہ اجل بن چکے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.