مشرقی لاس اینجلس کے حکام کا کہنا ہے کہ عطیہ کردہ انسانی اعضا کی منتقلی کرنے والا ایک ہیلی کاپٹر چھت پر گر کر تباہ ہوا۔
اطلاع کے مطابق اس حادثے کے دوران ہیلی کاپٹر میں سوار تین مسافر، ہیلی کاپٹر سے باہر محفوظ مقام پر منتقل ہوگئے۔
بتایا جارہا ہے کہ یہ ہیلی کاپٹر صبح تین بجے کے فورا بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا۔
بوئل ہائٹس میں واقع یونیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیا کے کیک اسپتال کے ہیلی پیڈ پر یہ حادثہ پیش آیا۔
لاس اینجلس فائر ڈپارٹمنٹ نے ٹویٹ کیا کہ 'آگ نہیں تھی اور نہ ہی کوئی قابل قدر ایندھن کا رساو تھا'۔
فائر کی ترجمان مارگریٹ اسٹیورٹ نے بتایا کہ پائلٹ کو معمولی چوٹیں آئیں اور اس میں سوار دو دیگر افراد نے بھی طبی پریشانی کی اطلاع نہیں دی اور علاج سے انکار کردیا۔
محکمہ فائر نے ٹویٹ کیا 'عطیہ کیا گیا اعضا جس کو منتقل کیا جارہا تھا اسے ایل اے ایف ڈی فائر فائٹرز نے بحفاظت بازیافت کیا اور یو ایس سی کاؤنٹی اسپتال کے عملے کے حوالے کردیا'۔
اسپتال نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سے قبل وہاں اعضا کی پیوند کاری کی جارہی تھی۔