کورونا وائرس کے کیسز میں پوری دنیا (World Covid Update ) میں کمی آرہی ہے۔ تاہم ارجنٹینا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 36.22 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 75 ہزار 588 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ کولمبیا میں 32.94 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 86180 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ پولینڈ میں 28.88 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر 73305 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس (کووڈ-19) کاقہر جاری ہے اور اب تک 16.84 کروڑ سے زیادہ افراد اس وبا سے متاثر ہوئے ہیں جب کہ 34.98 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اس درمیان راحت کی بات یہ ہے کہ دنیا بھر میں اب تک 174.01 کروڑ سے زیادہ افراد کو کوروناکا ٹیکہ لگ چکا ہے۔
امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ سنٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق دنیا کے 192 ممالک اور خطوں میں متاثرہ افراد کی تعداد 16 کروڑ 84 لاکھ 17 ہزار 658 ہوگئی ہے جبکہ 34 لاکھ 98 ہزار 557 افراد کی اس کے انفیکشن سے موت ہوچکی ہے۔
دنیا میں سپر پاور مانے جانے والے امریکہ میں کورونا وائرس کی رفتار تھوڑی سست ہوئی ہے، حالانکہ یہاں متاثرہ افراد کی تعداد تین کروڑ 31 لاکھ 90 ہزار 267 ہوگئی ہے اور اس کے انفیکشن کی وجہ سے 5.91 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
انڈونیشیا میں بھی کورونا انفیکشن کے معاملات 17.91 لاکھ کو عبور کرچکے ہیں جب کہ 49771 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمہوریہ چیک کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیدرلینڈ اس سے آگے نکل آیا ہے۔ نیدرلینڈ میں کورونا سے اب تک 16.61 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور اس وبا کی وجہ سے 17850 افراد کی جان جاچکی ہے۔ جمہوریہ چیک میں کورونا سے اب تک 16.59 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور یہاں اس وبا کی وجہ سے 30054 افراد اپنی جان گنواچکے ہیں۔ جنوبی افریقہ میں متاثرہ افراد کی تعداد 16.45 لاکھ سے زیادہ اور ہلاکتوں کی 56077 ہوچکی ہے۔
بھارت کا ہمسایہ ملک پاکستان میں اب تک 9.11 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 20540 ہلاک۔ بھارت کے دوسرے پڑوسی ملک بنگلہ دیش میں بھی کورونا وائرس کا قہر جاری ہے جہاں 7.93 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 12458 مریضوں کی موت ہوچکی ہے۔ اس کے علاوہ دنیا کے دوسرے ممالک میں بھی کورونا وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے صورتحال خراب ہے۔
یو این آئی