خیال رہے 46 سالہ جارج فلائیڈ کی موت نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی احتجاجی تحریک کو جنم دیا تھا۔ پولیس اہلکار نے سیاہ فام شہری کی گردن پر دوران گرفتاری نو منٹ تک گھٹنے ٹیکے جس سے اس کی موت واقع ہوگئی تھی۔
دوسری جانب ایک اور سیاہ فام امریکی خاتون بریونا ٹیلر کی پولیس کے ہاتھوں موت کو ایک سال مکمل ہونے پر برسی منائی جا رہی ہے۔ پولیس نے 26 سالہ خاتون کے اہل خانہ کو بھی 12 ملین ڈالر ادا کئے تھے۔
جارج فلائیڈ کے اہل خانہ نے گزشتہ سال مینیا پولس کی انتظامیہ اور واقعہ میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف مقدمہ کیا تھا جس میں انہوں نے پولیس پر آئینی حقوق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے حد سے زیادہ طاقت کا استعمال کرنے کا الزام لگایا تھا۔ واضح رہے کہ 46 سالہ شہری جارج فلائیڈ گزشتہ برس مئی میں پولیس اہلکار کے ہاتھوں تشدد کے سبب ہلاک ہوگیا تھا۔