ETV Bharat / international

امریکی شاپنگ سینٹر میں گیس دھماکہ پانچ افراد زخمی - ورجینیا

امریکی ریاست ورجینیا کے ہیریسن برگ میں واقع شاپنگ سینٹر میں گیس پھٹنے سے کالج کے 3 طلباء سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

sdf
sdf
author img

By

Published : Oct 18, 2020, 11:55 AM IST

امریکی ریاست ورجینیا کے ہیریسن برگ میں واقع شاپنگ سینٹر میں گیس پھٹنے سے کالج کے 3 طلباء سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔مقامی میڈیا نے اتوار کو اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی۔

سرکاری ترجمان مائیکل پارکس نے بتایا کہ جیمز میڈیسن یونیورسٹی کیمپس کے قریب واقع شاپنگ سینٹر میں ہفتہ کے روز ہونے والے دھماکے کے بعد عمارت میں آگ لگ گئی جو قریب ہی دو دیگر تجارتی عمارتوں میں پھیل گئی۔ آگ سے کافی نقصان کی اطلاعات ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں پانچ افراد زخمی ہوئے ہیں۔ زخمی ہونے والوں میں تین جیمز میڈیسن یونیورسٹی کے طالب علم ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.