چلی میں بائیں بازو سے تعلق رکھنے والے سابق طالب علم رہنما گیبریل بورک نے جمعہ کو دارالحکومت سینٹیاگو سے تقریباً 100 کلومیٹر دور والپاریسو میں قومی کانگریس کی ایک تقریب کے دوران حلف لیا۔Chile's Young President
بورک نے نئی کابینہ سے کہا، “مجھے اس کابینہ پر بہت فخر ہے کیونکہ اس میں مردوں سے زیادہ خواتین ہیں۔تحریک نسواں کے لیے آپ کا شکریہ۔ ہمیں یہ کبھی نہیں بھولنا چاہیے کہ ہم ہر روز چلی کے لوگوں کے مقروض ہیں۔
چلی کی تاریخ میں سب سے زیادہ صدارتی ووٹ حاصل کرنے والے کے طور پر، بورک نے نوجوانوں، حقوق نسواں اور ماحولیات کے ماہرین سے بھری ایک بے مثال کابینہ کا انتخاب کر کے بھی تاریخ رقم کی۔
یہ بھی پڑھیں: Chile's Presidential Election: چلی میں سابق طالب علم رہنما صدارتی الیکشن میں کامیاب
گیبریل بورک ایک سابق طالب علم رہنما اور چلی یونیورسٹی سے قانونی اور سماجی علوم میں گریجویٹ ہیں۔ انھوں ے دائیں بازو کے سیاست داں جوش انٹونیو کاسٹ کو شکست دے کر صدارتی الیکشن Chile's Presidential Election جیت لیا ہے۔
چلی کے صدارتی انتخاب میں گیبریل کو دوسرے مرحلے میں 55.86 فیصد اور کاسٹ کو 44 فیصد ووٹ ملے تھے۔