فرانسیسی وزیر خارجہ ژیاں یویس لی ڈرین اور امریکی وزیر خارجہ انتونی بلنکن منگل کو دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کی بحالی سے متعلق تبادلہ خیال کریں گے۔
فرانسیسی وزارت خارجہ نے میٹنگ کی تصدیق کی ہے۔
وزارت خارجہ کے ایک ترجمان نے کہا کہ 'وزیر خارجہ منگل کو محکمہ خارجہ میں امریکہ کے وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کے ساتھ ایک ایگزیکٹو میٹنگ کریں گے'۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ستمبر میں فرانس نے آسٹریلیا، برطانیہ اور امریکہ کے درمیان ہوئے نئے سیکورٹی آکس معاہدے پر تنقید کی تھی۔ فرانسیسی وزیر خارجہ نے اسے دھوکہ قرار دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: فرانس نے امریکہ اور آسٹریلیا سے اپنے سفیروں کو واپس بلایا
اس کی وجہ سے فرانس کا آسٹریلیا کے ساتھ ہوا کئی ارب ڈالر ر کا آبدوز معاہدہ ہاتھ سے نکل گیا تھا۔ جس کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان اعتماد کا فقدان پیدا ہوگیا تھا۔