ETV Bharat / international

کیلی فورنیا ہیلی کاپٹر حادثے میں چار افراد ہلاک

کولوسا کاؤنٹی شیریف محکمہ نے ہیلی کاپٹر میں سوار سبھی لوگوں کے حادثے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

California helicopter crash
California helicopter crash
author img

By

Published : Aug 2, 2021, 12:43 PM IST

امریکہ کے کیلی فورنیا صوبے کے کولوسا کاؤنٹی میں پیش آئے ہیلی کاپٹر حادثے میں چار لوگوں کی موت ہوگئی۔ مقامی شیریف محکمہ نے یہ اطلاع دی ہے۔ یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (ایف اے اے) کے مطابق مقامی وقت کے مطابق دوپہر تقریباً ایک بج کر 15 منٹ پر سیکر مینٹوں کے شمال میں کاؤنٹی کے ایک دور دراز علاقے میں اتوار کو رابنسن آر 66 ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوا۔ کولوسا کاؤنٹی شیریف محکمہ نے ہیلی کاپٹر میں سوار سبھی لوگوں کے حادثے میں مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔

یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (این ٹی ایس بی) حادثے کے اسباب کی جانچ کررہا ہے۔ این ٹی ایس بی نے ٹوئٹر پر کہا کہ ’’این ٹی ایس بی یکم اگست کو کیلی فورنیا میں کولوسا رابنسن آر 66 ہیلی کاپٹر حادثے کے شکار ہونے کی جانچ کررہی ہے‘‘۔

یہ بھی پڑھیں: کیلیفورنیا: جانوروں کو کورونا ویکسین کی خوراک دی گئی

سی بی ایس نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ یہ حادثہ کولوسا کے قریب ریزرویشن روڈ پر ہائی وے 45 کے قریب پیش آیا۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.