ETV Bharat / international

غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے پر چار بھارتی گرفتار - امریکی بارڈر

امریکی بارڈر اتھارٹی نے غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے پر چھ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ جن میں سے چار بھارت کے شہری ہیں۔

Four Indians arrested for entering US illegally
چار بھارتی غیر قانونی طور پر امریکہ میں داخل ہونے پر گرفتار
author img

By

Published : Mar 11, 2020, 1:25 PM IST

مسینہ بارڈر پٹرولنگ اسٹیشن سے امریکی بارڈر پٹرول ایجنٹوں نے گذشتہ ہفتے اسمگلنگ کی ناکام کوشش کے سلسلے میں چھ افراد کو گرفتار کیا تھا۔

سرحدی علاقے میں گشت کرنے والے ایجنٹوں نے ایک گاڑی کو رکوایا۔ اس گاڑی میں چار بھارتیہ سوار تھے جو غیرقانونی طور پر امریکہ میں داخل ہوئے تھے۔ اس میں شامل دوسری گاڑی کو بھی روک لیا گیا۔

حکام نے بتایا کہ دونوں گاڑیوں کے تمام مسافروں کو تفتیش کے لئے بارڈر پٹرول اسٹیشن پہنچایا گیا۔

دونوں گاڑیوں کے ڈرائیوروں پر غیر ملکی اجنبیوں کو اسمگلنگ کا الزام ہے، اس الزام کے تحت 10 سال تک قید کی سزا ہے۔ جبکہ گرفتار ہونے والوں میں سے دو پر غیر ممالک میں غلط طریقے سے داخل ہونے کا الزام ہے۔

مسینہ اسٹیشن کے چارج ویڈ لاف مین نے کہا 'ہم نے پچھلے کئی مہینوں کے دوران سرحد پار سے جاری سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا ہے جس کے نتیجے میں متعدد اجنبی اسمگلر گرفتار کئے گئے جن کی وجہ سے مسینہ اسٹیشن کے آپریشن کے علاقے میں منفرد جغرافیائی میک اپ کا فائدہ اٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.