کینیڈا کے سابق وزیر اعظم جان ٹرنر کا ٹورنٹو میں واقع اپنے گھر میں انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 91 سال تھی۔
مقامی ٹیلی ویژن کے مطابق 'ٹرنر کی جمعہ کی رات ٹورنٹو میں واقع اپنے گھر میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے سن 1984 میں ملک کے 17 ویں وزیر اعظم کی حیثیت سے حلف لیا تھا۔ ٹرنر 1929 میں انگلینڈ میں پیدا ہوئے تھے اور بچپن میں ہی کینیڈا آگئے تھے۔'
انہوں نے 1962 میں کینیڈا کی سیاست میں قدم رکھا اور لبرل پارٹی کے لئے مونٹریال کی نشست جیت لی۔
انہوں نے اپنے سیاسی کریئر کا آغاز 1968 سے 1975 کے دوران وزیر اعظم پیری ٹروڈو کی قیادت میں کیا اور وہ وزارت انصاف اور مالیات سمیت کئی اہم کابینہ عہدوں پر رہے۔
انہوں نے 1975 میں اچانک عہدے چھوڑنے کے بعد 1984 تک سیاست سے کنارہ کشی اختیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: یمن کے خستہ حال ہیلتھ سسٹم پر کورونا کی مار
ٹرنر نے کینیڈا کی تاریخ میں دوسری مختصر مدت کے لئے 79 دن تک وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالا۔ انہوں نے اس وقت کے کینیڈا کے گورنر جنرل کو مشورہ دیا تھا کہ وہ حلف برداری کے فوراً بعد پارلیمنٹ کو تحلیل کردیں اور 1984 کا الیکشن ہار گئے۔ انہوں نے 1990 میں لبرل رہنما کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا اور 1993 میں فعال سیاست سے سبکدوش ہو گئے تھے۔