عالمی میڈیا میں شائع رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے ذیلی ادارہ فوڈ اینڈ اگریکلچر (ایف اے او) کی رپورٹ ’دی اسٹیٹ آف فوڈ اینڈ اگریکلچر‘ 2019 کے مطابق کاشتکاری سے لے کر اسٹوریج اور ترسیل کے تمام مراحل کے دوران خوراک کا بڑا حصہ ضائع ہو جاتا ہے، جس کے سدباب کے لیے نئے طریقے اپنانے کی ضرورت ہے۔
عالمی یوم تحفظ خوراک پر خصوصی پیشکش
رپورٹ میں کہا گیا کہ مشرقی اور جنوب مشرقی ایشیا میں اناج اور دالوں کے مقابلے میں پھل اور سبزیوں کو زیادہ نقصان پہنچتا ہے اور پھر بھی وہ صارفین کے لیے قابل فروخت بن جاتی ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ پہلے بھی خبردار کر چکا ہے کہ جنوبی امریکہ اور افریقہ کے زیادہ تر ممالک میں خوراک کی صورتحال بگڑ رہی ہے جبکہ ایشیا میں غذائیت کی کمی میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے۔