ETV Bharat / international

کولمبیا میں ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، پانچ پولیس اہلکار ہلاک - کولمبیا میں پانچ پولیس اہلکار ہلاک

کولمبیا کے بولیور کے دیہی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار ہونے سے پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے، پولیس اور فوجی دستوں کی جانب سے راحت اور بچاؤ کا کام جاری ہے۔

Colombian President Evan Doc
کولمبیا کے صدر ایوان ڈوک
author img

By

Published : May 31, 2021, 10:22 AM IST

جنوبی امریکہ کے ملک کولمبیا کے بولیور کے دیہی علاقے میں ایک ہیلی کاپٹر کے حادثے کا شکار ہونے سے پانچ پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے۔ کولمبیا کے صدر ایوان ڈوک نے یہ اطلاع دی ۔

صدر نے ٹویٹ کیا ’’ ہمیں جنوبی بولیور میں کینٹاگو میونسپل علاقہ میں ہیلی کاپٹر حادثے میں کولمبیا پولیس کے پانچ اہلکاروں کی ہلاکت پر افسوس ہے۔ حادثے کی وجوہات کی جانچ کی جارہی ہے ‘‘۔

انہوں نے کہا کہ پولیس اور فوجی دستوں کی جنوبی بولیور علاقے میں راحت اور بچاؤ کاروائیاں جاری ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.