ویت نام نیوز ایجنسی نے بتایا کہ آگ مقامی وقت کے مطابق صبح چار بجے ہو چی منہ شہر کے ضلع 9 میں ایک مکان میں لگی۔ آگ کی زد میں آنے سے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد کی موت ہو گئی جس میں 70، 44 اور 30 سال کی خواتین اور 40 اور 37 سال کے دو مرد شامل ہیں۔
آگ لگنے کی اطلاع ملنے کے بعد محکمہ فائر بریگیڈ کی تین گاڑیوں سمیت 22 فائر فائٹر فوراً جائے حادثہ پر پہنچے۔ آتشزدگی کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لبے تفتیش کی جا رہی ہے۔
فائر بریگیڈ کے مطابق سال 2019 کے دوران ویت نام میں دھماکے اور آتشزنی کے 3،755 درک کئے گئے جن میں تقریباً 112 افراد کی موت ہوئی ہے اور 177 زخمی۔
اس کے علاوہ آتشزدگی کے واقعات سے ملک کو تقریبا سات کروڑ کی جائیداد کا بھی نقصان ہوا ہے۔