ETV Bharat / international

امریکہ: فائزر ویکسین کے لئے ہنگامی استعمال کی منظوری

author img

By

Published : Dec 11, 2020, 7:28 AM IST

دریں اثنا فائزر کے چیئرمین اور سی ای او نے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ایف ڈی اے کی ویکسین کے مشیروں نے امریکہ میں کمپنی کے کورونا وائرس ویکسین کے لئے ہنگامی استعمال کی اجازت دینے کی سفارش کو منظوری دے دی ہے۔

FDA panel nod to emergency use approval for Pfizer vaccine
امریکہ: فائزر ویکسین کے لئے ہنگامی استعمال کی منظوری

امریکین فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) کو مشورہ دینے والے ماہرین کے ایک پینل نے فائزر اور بائیو این ٹیک کووڈ 19 ویکسین کے لئے ہنگامی منظوری کی سفارش کی ہے۔

ویڈیو

دی نیویارک ٹائمز نے رپوٹ کیا کہ آزاد سائنسی ماہرین، متعدی بیماری کے ڈاکٹرز اور شماریات دان پر مشتمل ایف ڈی اے کے ویکسین ایڈوائزری پینل نے بھی اس کے استعمال پر زور دیا ہے۔

توقع کی جاتی ہے کہ ایجنسی اگلے برس کے اوائل میں صحت کی دیکھ بھال کرنے والے کارکنوں اور نرسنگ ہوم کے رہائشیوں کو ترجیح دے کر اس ویکسین کو فراہم کیا جائے گا۔

  • وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنے میں مدد:

نیویارک ٹائمز نے اطلاع دی ہے کہ اس باضابطہ نعمت سے قوم بالآخر وائرس کے پھیلاؤ کو کم کرنا شروع کر سکتی ہے۔ اس سے انفیکشن اور اموات میں اضافہ کو روکا جاسکتا ہے، جو روزانہ 3،000 سے زیادہ اموات کے ریکارڈ تک پہنچ رہا ہے۔

توقع ہے کہ ایف ڈی اے ہفتے کے روز ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت دے گا۔

FDA panel nod to emergency use approval for Pfizer vaccine
ایف ڈی اے ہفتے کے روز ہنگامی طور پر استعمال کی اجازت دے گا

اگرچہ انہوں نے متنبہ کیا کہ آخری منٹ کی قانونی یا بیوروکریٹک ضروریات اس اعلان کو اتوار یا بعد کے اور دنوں تک موقر کرسکتی ہے۔

فائزر ۔ بائیو این ٹیک ویکسین کو برطانیہ، کینیڈا، بحرین اور سعودی عرب میں عوام کے لئے منظوری مل گئی ہے۔ جہاں باضابطہ طور پر استعمال کیا جارہا ہے۔

  • ٹکنیکل ٹرائلز سے وابستہ نتائج:

توقع کی جارہی ہے کہ فائزر ویکسین کے بارے میں امریکی اجازت جلد ہی موڈرننا کے ورژن کے لئے بھی تیار کی جائے گی، جس میں اسی طرح کی ٹکنالوجی کا استعمال کیا گیا ہے اور اس کے ذریعے ٹکنیکل ٹرائلز کے وابستہ نتائج بھی دکھائے ہیں۔

دریں اثنا فائزر کے چیئرمین اور سی ای او نے کہا کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ ایف ڈی اے کی ویکسین کے مشیروں نے امریکہ میں کمپنی کے کورونا وائرس ویکسین کے لئے ہنگامی استعمال کی اجازت دینے کی سفارش کو منظوری دے دی ہے۔

  • فائزر کے چیئرمین نے کیا کہا؟

فائزر کے چیئرمین اور سی ای او البرٹ بورلہ نے ایک بیان میں کہا 'ہم اپنے مضبوط ڈیٹا پیکیج کو امریکی حکومت کے لئے ویکسین کے ماہرین کی کمیٹی کے سامنے پیش کرنے کے منتظر ہیں جب سے ہم نے رواں سال کے اوائل میں کورونا ویکسین تیار کرنے کی کوششیں شروع کیں'۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ رواں ہفتے کے شروع میں برطانیہ دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے امریکی منشیات ساز فائزر اور جرمنی کے بائیو ٹیک کی جانب سے مشترکہ طور پر تیار کی جانے والی نئی کورونا وائرس ویکسین کو اپنے ملک میں عوام کے لیے استعمال کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکہ میں کورونا سے ایک دن میں تین ہزار سے زیادہ اموات

برطانیہ کے بعد کینیڈا اپنے شہریوں کے لئے فائزر بائیو ٹیک ٹیک کووڈ 19 ویکسین کی منظوری دینے والا دوسرا ملک بن گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.