امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن (ایف ڈی اے) نے کورونا وائرس (کووڈ۔19) کے پول ٹیسٹنگ کی اجازت دے دی ہے۔
اس اقدام سے متعدد افراد کو ایک ہی وقت میں جانچنے کی اجازت ہوگی۔
ایجنسی نے کووڈ-19 سے متاثرہ شخص کی تشخیص کے لئے اس طرح کے ہنگامی استعمال کی اجازت اس لیے دی ہے، تاکہ جلداز جلد اس 'پول ٹیسٹنگ' کے نتائج برآمد کیے جائے۔
ایف ڈی اے کے مطابق ان چاروں افراد سے اکھٹے کیے گئے نمونوں کو حاصل کرکے دوبارہ علیحدہ انفرادی نمونے کا بھی ٹیسٹ کیا جائے گا۔
ایف ڈی اے کے اہلکار نے بتایا ہے کہ 'اگر پول مثبت ہے تو اس کا مطلب یہ ہے کہ ان افراد میں ایک یا زیادہ افراد انفیکشن کا شکار ہوسکتے ہیں، لہذا اس ٹسٹنگ کے بعد ہر ایک نمونے کو انفرادی طور پر دوبارہ جانچا جاتا ہے'
ایف ڈی اے کمشنر نے کہا کہ 'نمونہ پولنگ ایک اہم مرحلہ ہے جس سے زیادہ سے زیادہ امریکیوں کو ٹیسٹ کو یقینی بناتے ہوئے کورونا ٹیسٹ کروانے میں مدد ملتی ہے'۔
- مزید پڑھیں: امریکہ میں کورونا سے صحتیابی کی شرح محض 30 فیصد
یہ ریاستہائے متحدہ میں پہلا کورونا تشخیصی ٹیسٹ ہے۔ جس میں پول نمونے ( بیک وقت کئی) کے استعمال کرنے کے لئے پہل کی گئی ہے۔