ETV Bharat / international

'امریکی پولیس طاقت استعمال کرنے میں غیر تجربہ کار'

author img

By

Published : Jun 13, 2020, 10:30 PM IST

ایسوسی ایٹیڈ پریس کی حالیہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آتش گیر اسلحے کی تربیت کی کمی کے نتیجے میں پولیس کے ذریعہ غیر ارادی طور پر فائرنگ کی گئی ہے

sdf
sdf

جارج فلائیڈ کے قتل کی روشنی میں پورے امریکہ میں پولیس اصلاحات کا مطالبہ کرنے کے ساتھ، ٹرینرز اور محققین کا کہنا ہے کہ افسران کو کس طرح اور کب طاقت کا استعمال کرنا ہے اس کے بارے میں تربیت کا فقدان ہے، یہی وجہ ہے کہ امریکی پولیس کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار نہیں ہے۔

ویڈیو

ماہرین کا یہ بھی ماننا ہے کہ بہتر تربیت سے پولیس محکموں کے سبھی مسائل حل نہیں ہوسکتے، لیکن اس کا اثر یقینا پڑے گا۔

مینیسوٹا میں پولیس کو تحقیق، تربیت اور مشاورت فراہم کرنے والے ادارے 'فورس سائنس انسٹی ٹیوٹ'کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ولیم لیونسکی کا کہنا ہے کہ افسران کو تربیت دینے کے لئے جو طریقہ استعمال کیا جاتا ہے وہ یقینی طور پر بہتر نہیں ہے۔

امریکی پولیس کی تین بڑی اکیڈمیز کے دو سالہ کورس میں لاٹھی استعمال کرنے یا جارحانہ مجرم کو کنٹرول کرنے جیسی مہارت کو محض دو ہفتوں میں ڈرامائی طور پر سکھانا ٹھیک نہیں ہے۔

ایسوسی ایٹیڈ پریس کی حالیہ تحقیقات سے پتہ چلا ہے کہ آتش گیر اسلحے کی تربیت کی کمی کے نتیجے میں پولیس کے ذریعہ غیر ارادی طور پر فائرنگ کی گئی ہے۔ لیونسکی نے کہا کہ طاقت کے استعمال کی تکنیک میں بھی کچھ اسی طرح کا معاملہ ہے۔

امریکی پولیس کی طرف سے معمول کے مطابق ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال سامنے آنے کے بعد اے پی کی ٹیم کو واشنگٹن کے ایک مضافتی علاقے میں واقع ریاست کی پولیس اکیڈمی میں مدعو کیا گیا تھا تاکہ وہ اس کے بارے میں ٹریننگ کی صورتحال دیکھ سکے۔

کھلی جگہ میں ٹریننگ کے دوران دکھایا گیا کہ کس طرح پولیس افسران کو تربیت دی جاتی ہے تاکہ وہ کشیدہ حالات میں اپنا کردار بہتر طریقے سے ادا کر سکیں۔

یہاں پولیس افسران کسی شخص کو گرفتار کرنے، ان پر ہتھ کڑی لگانے اور گرفتار ہونے والے شخص کو کسی بھی صورت میں بھاگنے سے روکنے کی تربیت حاصل کرتے ہیں۔ تاہم حال ہی میں جارج فلائیڈ کی موت کا جو ویڈیو سامنے آیا تھا، اس میں پولیس افسر کی طرف سے کسی بھی تکنیک کا استعمال نہیں کیا گیا تھا۔

واشنگٹن میں 720 گھنٹے کی تربیت حاصل کرنا ضروری ہے۔ بعض ریاستوں میں 400 سے 500 گھنٹے کی تربیت کی ضرورت ہوتی ہے اور جب وہ نوکری پر آجاتے ہیں تو 24 گھنٹے یا اس سے کم تربیت کی ضرورت ہوتی ہے۔ بیشتر حالات میں فالو اپ کی ٹریننگ جسمانی حاضری کے بغیر آن لائن ہی ہوتی ہے۔

ولیم لیونسکی کا کہنا ہے کہ 'ہم اپنی طرف سے بہت کم کرتے ہیں اور پولیس افسر سے بہت زیادہ کی امید رکھتے ہیں اور اگر افسر ناکام ہوتا ہے تو سب کچھ افسر پر ڈال دیا جاتا ہے'۔

انہوں نے اعتراف کیا کہ سبھی افسران کو نہیں پڑھایا جاسکتا ہے۔ اور جہاں تک ڈیریک چاوین کی بات ہے تو اس کے اضافی تربیت سے بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔

جارج فلائیڈ کی پولیس کی حراست میں 'چوک ہولڈ' یعنی گردن پکڑنے کی حالت میں موت ہوئی تھی۔ اس کے بعد سے ہی مظاہرین چوک ہولڈ پر پابندی کے ساتھ ہی اصلاحات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

کیلیفورنیا جیسی کچھ ریاستوں میں مظاہرین کو کامیابی بھی ملی ہے، جہاں گورنر نے حکم دیا ہے کہ پولیس ٹریننگ پروگرام میں گردن پکڑ کر روکنے کا طریقہ ختم کیا جائے، کیوں اس سے دماغ تک پہنچنے والا خون رک جاتا ہے اور انسان کی موت ہو جاتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.