ETV Bharat / international

اسپیس ایکس کیپسول 22 اپریل کو خلا کے لئے روانہ ہوگا - NASA

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا پیسکویٹ کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل انہوں نے نومبر 2016 سے جون 2017 کے دوران 197 روز خلا میں گزارا تھا۔

ESA astronaut
ESA astronaut
author img

By

Published : Mar 22, 2021, 3:26 PM IST

بین القوامی خلا اسٹیشن کے تحت فرانسیسی خلاباز تھامس پیسکویٹ کی قیادت میں امریکی ریاست فلوریڈا کے کیپ کیناویرل سے 22 اپریل 2021 کو نئی تحقیق کے لئے اسپیس ایکس کیپسول روانہ ہوگا۔

تھامس پیسکویٹ کی قیادت میں اسپیس ایکس کیپسول 22 اپریل کو خلا کے لئے روانہ ہوگا

ای ایس اے کے ڈائریکٹر جنرل جوزف آسچ بیکر نے منگل کو فرانس کے خلاباز کو اپنے مشن کی مدت کے دوران اسٹیشن کمانڈر کے عہدے پر ترقی دینے کا اعلان کیا ہے۔

آسچ بیکر نے کہا کہ "آئی ایس ایس کے دوسرے شراکت داروں، ناسا، روسکوسموس، جاکسا، سی ایس اے اور ای ایس اے کے معاہدہ کے دوران ابھی حال ہی میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ تھامس خلائی اسٹیشن پر اپنے قیام کے آخری دورانیے میں خلائی اسٹیشن کے کمانڈر ہوں گے۔''

پیسکویٹ اس عہدے کو حاصل کرنے والے تیسرے یورپی بنیں گے۔ ایک آن لائن بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ انہیں "غیر یقینی طور پر اعزاز حاصل ہوا ہے"۔

انہوں نے کہا کہ ''آئی ایس ایس کے اس مشن کے لئے تین یورپی کمانڈروں میں میرا انتخاب ہونا یقین سے زیادہ ہے، مجھے ایسی امید نہیں تھی کہ مجھے یہ حاصل ہوگا۔''

بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کا پیسکویٹ کا یہ دوسرا دورہ ہوگا۔ اس سے قبل انہوں نے نومبر 2016 سے جون 2017 کے دوران 197 روز خلا میں گزارا تھا۔

اپنے پہلے مشن کے متعلق پیسکویٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے آئی ایس ایس کے عملہ کے ساتھ کچھ فرانسیسی پکوانوں کا بھی لطف لیں گے۔ کچھ مینو میکلین اسٹار شیف تھیری مارکس نے تیار کیے ہیں۔

پیسکویٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے عملے کے ساتھیوں کے ساتھ باڈم کیک اور گائے کے گوشت کا بورگوگنن سمیت چھ ڈشز پیش کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔

پیسکیٹ کا کہنا ہے کہ ''میں نے انہیں ہر چیز کی ایک فہرست دی جو مجھے پسند ہے، اس میں سے مجھے سب پکوان پسند ہیں، کچھ پکوان تو ایسے ہیں جسے میں بچپن میں بہت پسند کرتا تھا۔ وہ کچھ عمدہ مینو کے ساتھ آئے تھے، اس میں چھ مینو کو میں اپنے کریو ممبروں کے ساتھ شیئر کرنا چاہتا ہوں۔''

انہوں نے کہا کہ "بہت توقعات ہیں۔ آپ فرانسیسیوں کو خلا میں بھیج دیتے ہیں، ظاہر ہے کہ میرے تمام ساتھی اچھے کھانے کی توقع کر رہے ہیں۔"

انہوں نے کہا کہ "اب ہم مکمل طور پر نئی تکنیک کے ساتھ تبدیل ہو رہے ہیں، لہذا آرٹ ٹکنالوجی، بالکل نئی اور چمکدار، زیادہ آرام دینے والی، جہاں ہم اپنی ٹانگوں کو پوری طرح پھیلا سکیتے ہیں اور اس کے لئے میں اسپیس ایکس کا شکرگزار ہوں۔''

ناسا کا کہنا ہے کہ پیسکویٹ اپنے کریو ممبروں کے ساتھ لمبی مدت تک آربیٹ لیباریٹری میں رہیں گے۔

موسم خزاں 2021 میں خلابازوں کے زمین پر واپس آنے سے پہلے وہ سائنس کے مطابق ریسرچ کرنے کے لئے کئی مہینے خلا میں گزاریں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.