ETV Bharat / international

ٹرمپ، الپاسو کا دورہ کریں گے - Donald Trump visit El Paso news

امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر الپاسوکے سپر اسٹور وال مارٹ میں فائرنگ کے واقعے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ بدھ کے روز الپاسو کا دورہ کریں گے۔

فائل فوٹو
author img

By

Published : Aug 6, 2019, 8:50 AM IST

خیال رہے کہ ہفتے کے روز امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر الپاسو کے سپر اسٹور وال مارٹ میں ایک شخص کی اندھا دھند فائرنگ کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'امریکہ میں نفرت پھیلانے والوں کے لیے کوئی جگہ نہیں اور ہم اس بات کا دھیان رکھنے والے ہیں'۔

شہر کے میئر ڈی مارگو نے کہا کہ' اس سلسلے میں ان کی ٹرمپ کے ساتھ مختصراً بات چیت ہوئی، اس کے مطابق امریکی صدر بدھ کے روز ٹیکساس کے شہر الپاسو کا دورہ کریں گے'۔

انہوں نے سی این این کے ساتھ جاری بات چیت میں کہا کہ' وہ ٹرمپ کی اس بات پر خوش ہیں، جس میں انہوں نے امداد کی یقین دہانی کرائی'۔

انہوں نے کہا کہ' ہم جو کر رہے ہیں وہ چھوٹا کام نہیں ہے، ہم مل کر اس مسئلے کا حل نکالیں گے'۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.