امریکی ریاست کیلیفورنیا میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک ہوگئے، فائرنگ کا واقعہ سین ہوزے شہر کے ریل یارڈ میں پیش آیا۔
بتایا جارہا ہے کہ فائرنگ سے کئی افراد زخمی بھی ہوئے، حملہ آور نے لوگوں کو ہلاک کرنے کے بعد خود کو بھی گولی مارلی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرنیوالا شخص ویلی ٹرانسپورٹیشن اتھارٹی کا ایک ملازم تھا۔ جس کی شناخت سیم کیسڈی کے طور پر کی گئی ہے، جب کہ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔
اس فائرنگ کے حوالہ سے شیرف ڈیوڈ رسل کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ایک مشتبہ شخص کی لاش ہے، میں واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پولیس نے فائرنگ کا جواب نہیں دیا تھا، یہ فائرنگ کرنے والے کا خود کا فعل تھا، جس میں اس نے خود کو بھی گولی مارکر ہلاک کرلیا۔