امریکہ جیولوجیکل سروے کے مطابق الاسکا میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔
جن کی شدت ریختر پیمانے پر 6.3 درج کی گئی۔
زلزلے کا مرکز 25.1 کلومیٹر گہرائی میں واقع تھا۔
اس سلسلے میں سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی ہے۔
آفٹر شاک کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔
زلزلے سے جان و مال کے نقصان کی فی الحال کوئی خبر نہیں ہے۔