ETV Bharat / international

پیرو میں زلزلے کے زوردار جھٹکے، 41 افراز زخمی

author img

By

Published : Jul 31, 2021, 9:53 AM IST

پیرو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس میں 41 افراز زخمی ہو گئے۔

Earthquake in Peru,41 injured
Earthquake in Peru,41 injured

شمال مغربی پیرو میں زلزلے کے تیز جھٹکے محسوس کئے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلہ کی شدت 6.1 درج کی گئی اور اس واقعہ میں 41 لوگ زخمی ہوئے ہیں۔ یہ اطلاع پیرو کے محکمہ صحت نے دی ہے۔

زلزلے کے جھٹکے مقامی وقت کے مطابق جمعہ کو 12 بجکر 10 منٹ پر محسوس کئے گئے۔ اس کا مرکز زمین کی سطح سے 36 کلومیٹر کی گہرائی میں سلطانہ شہر کے نزدیک واقع تھا۔

یہ بھی پڑھیں: آسام، بہار اور مغربی بنگال میں زلزلے کے جھٹکے

مقامی افسران نے کہا کہ 'سلطانہ میں کم از کم 35 لوگ زخمی ہوئے ہیں، جن میں سے دو کی حالت نازک ہے۔'

آر پی پی ریڈیو کے مطابق چھ لوگ پیورا میں زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں سے تقریباً 20 لوگوں کو ہسپتال سے چھٹی دے دی گئی ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.