وسطی امریکی ملک ہنڈورس میں جمعرات کے روز زلزلے کے زوردار جھٹکے محسوس کئے گئے۔
امریکی جیولوجیکل سروے نے بتایا کہ ریختر پیمانے پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی اور زلزلہ گرین وچ مین ٹائم کے مطابق آٹھ بجکر 4 منٹ پر آیا۔
زلزلے کا مرکز سونّاہ بیگت میں 62 کلومیٹر دور 17.0 جنوبی عرض البلد اور 85.7 ڈگری مشرقی طول البلد میں زمینی سطح سے 33 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔
زلزلے سے کسی بھی طرح کے جان و مال کے نقصان کی فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران انڈونیشیا، روس، جاپان بھارت اور فجی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔