ETV Bharat / international

ٹرمپ نے ترکی پر 'تباہ کن پابندی'کی وارننگ دی - عالمی تازہ ترین خبریں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متنبہ کیا ہے کہ اگر ترکی کے ساتھ مجوزہ اعلی سطحی مذاکرات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلتا تو انقرہ کو 'تباہ کن پابندیوں' کا سامنا کرنا پڑے گا۔

ٹرمپ نے ترکی کو وارننگ دی
author img

By

Published : Oct 17, 2019, 3:10 PM IST

ٹرمپ نے امریکہ کے دورے پر آئے اٹلی کے صدر سرجیو مٹریلا کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں جمعرات کو ہونے والی ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کے ساتھ نائب صدر مائک پینس کی میٹنگ کا ذکر کرتے ہوئے کہا،''مجھے لگتا ہے کہ ان کی ایک کامیاب میٹنگ ہوگی۔''
ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا،''اگر وہ ایسا نہیں کرتے ہیں تو پابندیاں ، محصولات اور دیگر کام جو ہم ترکی کے خلاف کر رہے ہیں ، ہم اس سے زیادہ کریں گے جو ترکی کی معیشت کے لئے تباہ کن ہوگا۔''
مسٹر پینس، وزیر خارجہ مائیک پومپیو اور دیگر اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ بدھ کے روز ترکی کے لئے روانہ ہوگئے ۔ دراصل پینس، ترکی کے شام میں جاری حملے کو روکنے کے لئے جنگ بندی کرانے کے واسطے مہم چلارہے ہیں جسے پہلے ہی اردوگان نے مسترد کردیا ہے۔
امکان ہے کہ پینس کی جمعرات کو اردگان سے ملاقات ہوگی۔ پنس نے ترکی پر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے لگائی گئی معاشی پابندیوں کو معاہدہ ہونے تک جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔
واضح رہے کہ پیر کے روز امریکہ نے شام میں جاری فوجی کارروائیوں کے خلاف ترکی پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس میں ترکی کے اعلی عہدیداروں کو بلیک لسٹ کرنا، دو طرفہ تجارتی مذاکرات کو روکنا اور ملک سے اسٹیل درآمدات پر محصول میں اضافہ شامل ہے۔
ترکی کی جانب سے شمال مشرقی شام کے متعدد م جگہوں پر کرد فورسز کو نشانہ بناکر فوجی مہم شروع کئے جانے کی کچھ دن بعد امریکہ نے پابندیوں کی شروعات کی ہے۔
تقریباً ایک ہزار امریکی فوجیوں کو واپس لینے کے سلسلے میں اواخر ہفتہ ڈونلڈ ٹرمپ کے حکم کے بعد ترکی نے شمالی شام میں فوجی مہم شروع کی۔

Intro:Body:

Thursday

Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.