ETV Bharat / international

ٹرمپ نے ایچ -1 بی ویزا پر عارضی پابندی عائد کی

ایچ ون بی ویزا غیر مہاجر ویزا ہے، جو امریکی کمپنیوں کو کچھ پیشے میں غیر ملکی پیشہ ور افراد کو ملازمت فراہم کرنے کی اجازت دیتا ہے، بھارت کے آئی ٹی کے پیشہ ور افراد میں اس کی بہت زیادہ مانگ ہے، امریکہ میں ہر سال 85 ہزار ایچ ون بی ویزا جاری کرنے کی ایک حد ہوتی ہے، عہدیدار نے بتایا کہ اس ویزا کے لیے گذشتہ سال دو لاکھ 25 ہزار درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔

author img

By

Published : Jun 23, 2020, 12:39 PM IST

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ -1 بی ویزا پر عارضی پابندی عائد کی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایچ -1 ویزا پرعارضی پابندی عاید کردی ہے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ نئی پابندی سے امریکی ملازمین کو تحفظ فراہم ہوگا اور امریکہ میں ان ہی ملازمین کو داخلہ ملنا یقینی ہوگا، جو اس کے اہل ہیں۔

رواں برس کے آخر تک ٹرمپ نے ایچ ون بی ویزا سمیت دیگر ورک ویزا کو عارضی طور پر معطل کرنے کا حکم جاری کیا ہے، اس کے بعد وائٹ ہاؤس نے ایک بیان میں کہا 'امریکہ میرٹ پر مبنی امیگریشن سسٹم کی طرف بڑھ رہا ہے' ٹرمپ حکومت امیگریشن کے نظام میں اصلاحات کرے گی تاکہ زیادہ ہنر مند افراد کو ترجیح دی جاسکے اور امریکی شہریوں کی ملازمتوں کا تحفظ کیا جاسکے۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ان اصلاحات کے تحت ایچ ون بی ویزا پروگرام ان لوگوں کو ترجیح دے گا، جنھیں نمایاں طور پر زیادہ تنخواہ کی پیش کی جارہی ہے، اس کے علاوہ ٹرمپ حکومت بھی تمام خامیوں کو دور کرے گی، اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے کمپنیاں سستے غیر ملکی ملازمین کو امریکی ملازمین کی جگہ پر رکھتی ہیں۔

وائٹ ہاؤس نے کہا کہ ان اصلاحات سے امریکی ملازمین کو تحفظ ملے گا، نیز صرف امریکہ میں ان ملازمین کو داخلہ ملنا یقینی ہوگا، جو کافی حد تک موثر ہیں، ٹرمپ حکومت کی جانب سے ایچ ون بی ویزا کے اجرا پر عارضی پابندی سے بھارتی پیشہ ور افراد متاثر ہوسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.