امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےقومی سلامتی مشیر کے عہدے کے لیے پانچ لوگوں کے ناموں کو حتمی شکل دی ہے۔
صدر ٹرمپ کے دوراقتدار کے تیسرے سلامتی مشیر جان بولٹن کی مدت کار منگل کو ختم ہو گئی ہے۔ واضح رہے کہ ٹرمپ نے بولٹن کو کچھ دن قبل ان کے عہدے سے ہٹا دیا تھا ۔
۔ٹرمپ نے صحافیوں سے کہا کہ انہوں نے بولٹن کی جگہ اس عہدے کے لیے پانچ امیدواروں کے نام منتخب کئے ہیں جن میں وزارت خارجہ کے افسر رابرٹ او برائن، سابق نائب سلامتی مشیر رک واڈڈیل، نائب صدر مائیک پنس کے قومی سلامتی مشیر کیتھ كیلوگ، توانائی وزارت میں نیوکلیائی تحفظ کے سکریٹری لیزا گورڈن-هیگیرٹی اور بولٹن کے سابق چیف اسسٹنٹ فریڈ فلیٹز کے نام شامل ہیں۔
اس سے قبل صدر ٹرمپ نے گزشتہ ہفتے کہا تھا کہ وہ اس ہفتے نئے سلامتی مشیر کا اعلان کریں گے۔ انہوں نے وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے کہا کہ اس عہدے کے لئے 15 لوگوں نے خواہش ظاہر کی تھی۔