ETV Bharat / international

امریکہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کو دوبارہ عائد کرنے کا خواہاں

author img

By

Published : Sep 20, 2020, 7:52 PM IST

ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے ایران اور چھ عالمی طاقتوں، امریکہ، برطانیہ، چین، روس، فرانس اور جرمنی کے مابین سنہ 2015 میں ویانا میں ایک تاریخی جوہری معاہدہ طے پایا تھا۔

donald trump says u.s. demands restoration of un sanctions against iran
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ

امریکہ ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کو اتوار سے دوبارہ عمل درآمد کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے اگست میں ایک بیان میں کہا تھا کہ ایران پر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت تمام پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کے لیے 30 روزہ طویل عمل شروع کیا گیا ہے اور ایسا اس لیے کیا جا رہا ہے کہ خطے میں امن و سلامتی برقرار رکھنے میں وہ ناکام رہا ہے۔

بدھ کے روز ایران اور وینزویلا کے امور کے لیے امریکی نمائندہ خصوصی ایلیٹ ابراہم نے ان پابندیوں کو دوبارہ نافذ کرنے کے منصوبوں کی تصدیق کر دی تھی۔

دوسری جانب برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے امریکہ کے اس اقدام کی مخالفت کی ہے۔ ان تینوں ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو خط لکھ کر ایران کو پابندیوں سے راحت دینے کا مطالبہ کیا ہے۔

قابل غور ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کو محدود کرنے کے لیے ایران اور چھ عالمی طاقتوں، امریکہ، برطانیہ، چین، روس، فرانس اور جرمنی کے مابین سنہ 2015 میں ویانا میں ایک تاریخی جوہری معاہدہ طے پایا تھا۔

مئی سنہ 2018 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کو معاہدے سے الگ کر لیا تھا۔ اس کے بعد سے دونوں ممالک کے مابین تناؤ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.