امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذہ کی کارروائی پرٹوئٹ میں کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے یہ مواخذہ نہیں بغاوت ہے، مواخذہ کا عمل امریکی تاریخ کی خطرناک ترین کارروائی ہے، مواخذہ کے نام پرامریکیوں کے شہری حقوق چھینے جارہے ہیں جبکہ مواخذہ کا مقصد لوگوں کی طاقت، ووٹ اورآزادی چھیننا ہے۔
امریکی صدرنے کہا کہ 'میرے خلاف کارروائی کا مقصد مذہب، فوج اورسرحد سے محروم کرنا بھی ہے، ہرگزرتے دن کے ساتھ بہت کچھ سیکھ رہا ہوں، ہم امریکہ کوایک بارپھرعظیم بنانے کیلئے کام کررہے ہیں'۔ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اورچک شومررکاوٹیں ڈال رہے ہیں، مخالفین کا امریکہ کوعظیم بنانے میں رکاوٹ ڈالنے کے سوا کوئی کام نہیں۔
صدرٹرمپ ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کےسربراہ ایڈم بی شیف پربھی برہم ہوئے اورکہا کہ رکن کانگریس ایڈم شیف کے خلاف دھوکہ کی کارروائی کیوں نہیں کی جارہی؟ ایڈم شیف نےان پرغلط الزامات لگائے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ امریکی صدرکی توہین کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کارروائی کا آغاز منگل کے روزہو گیا تھا جس کے بعد امریکی صدرکی مشکلات میں اضافہ یقینی ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے مواخذے کو بغاوت قرار دیا - میرے خلاف کارروائی کا مقصد مذہب، فوج اورسرحد سے محروم کرنا بھی ہے
اپنے مواخذہ کی کارروائی کو بغاوت قرار دیتے ہوئے امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے یہ مواخذہ نہیں بلکہ بغاوت ہے۔
امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف مواخذہ کی کارروائی پرٹوئٹ میں کہا کہ جوکچھ ہورہا ہے یہ مواخذہ نہیں بغاوت ہے، مواخذہ کا عمل امریکی تاریخ کی خطرناک ترین کارروائی ہے، مواخذہ کے نام پرامریکیوں کے شہری حقوق چھینے جارہے ہیں جبکہ مواخذہ کا مقصد لوگوں کی طاقت، ووٹ اورآزادی چھیننا ہے۔
امریکی صدرنے کہا کہ 'میرے خلاف کارروائی کا مقصد مذہب، فوج اورسرحد سے محروم کرنا بھی ہے، ہرگزرتے دن کے ساتھ بہت کچھ سیکھ رہا ہوں، ہم امریکہ کوایک بارپھرعظیم بنانے کیلئے کام کررہے ہیں'۔ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی اورچک شومررکاوٹیں ڈال رہے ہیں، مخالفین کا امریکہ کوعظیم بنانے میں رکاوٹ ڈالنے کے سوا کوئی کام نہیں۔
صدرٹرمپ ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی کےسربراہ ایڈم بی شیف پربھی برہم ہوئے اورکہا کہ رکن کانگریس ایڈم شیف کے خلاف دھوکہ کی کارروائی کیوں نہیں کی جارہی؟ ایڈم شیف نےان پرغلط الزامات لگائے ہیں، انھوں نے مزید کہا کہ امریکی صدرکی توہین کرنے کی اجازت نہیں دی جانی چاہیے۔
واضح رہے کہ امریکی ایوان نمائندگان میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذہ کی کارروائی کا آغاز منگل کے روزہو گیا تھا جس کے بعد امریکی صدرکی مشکلات میں اضافہ یقینی ہے۔
gghgfhgh
Conclusion: