امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارتی انتخابات میں خارجہ پالیسی سے متعلق صدارتی بحث کا مطالبہ کیا ہے۔
اس سلسلہ میں ٹرمپ کی مہم کے سربراہ ، بل اسٹیپئن نے الیکشن کمیشن کو ایک خط لکھ کر خارجہ پالیسی کے معاملہ پر حتمی صدارتی بحث کا مطالبہ کیا ہے۔
انہوں نے خط میں کہا’’مہم کی سالمیت اور امریکی شہریوں کی بھلائی کے لئے ہم آپ سے22 اکتوبر کو ہونے والی خارجہ پالیسی پر آخری صدارتی بحث کرانے کی اپیل کرتے ہیں۔ اس معاملہ پر بحث پر اتفاق رائے ہوا ہے۔ اور سابقہ مہمات میں بھی یہی ہوا۔ روایت رہی ہے۔‘‘
اسٹیپئن نے اپنے خط میں لکھا ہے کہ ماڈریٹر کریسٹن ویلکر نے کووڈ ۔19 کے خلاف جنگ ، امریکی شہری ، ریس ان امریکہ ، موسمیاتی تبدیلی ، قومی سلامتی ، قیادت اور خارجہ پالیسی جیسے کچھ امور کا اعلان کیا۔ جن میں بیشتر موضوعات پر پہلی بحث کے دوران بحث ہو چکی ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مباحثے کے دوران امیدواروں کا فون بند کیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں:ویزا چھوٹ میں اسرائیل اور امارات کے درمیان معاہدہ