ETV Bharat / international

جارجیا: سینیٹ انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جیت

جارجیا کے سینیٹ الیکشن میں تقریباً 40 لاکھ لوگوں نے ووٹ دیا۔ وہاں کے انتخابی نتائج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے بڑا دھچکا ثابت ہوئے ہیں۔

democratic party wins georgia senate election
جارجیا سینیٹ انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جیت
author img

By

Published : Jan 7, 2021, 2:57 PM IST

امریکہ کی جارجیا ریاست میں ہوئے سینیٹ انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کے رافیل وارنوک اور جان اوسوف ریپبیلکن پارٹی کی کیلی لوفلر اور ڈیوڈ پیرڈیو کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی ہے۔

democratic party wins georgia senate election
جارجیا سینیٹ انتخاب میں ڈیموکریٹک پارٹی کی جیت

اس انتخاب میں ریپبلیکن امیدواروں کے اہم سیٹیں ہارنے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کا کانگریس میں دبدبہ قائم ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق، سنہ 2009 کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ ڈیموکریٹس سینیٹ، ایوان نمائندگان اور وہائٹ ہاؤس میں اکثریت میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

'یہ احتجاج نہیں، بغاوت ہے'

'ٹرمپ نے جھوٹ بول کر حامیوں کو بھڑکایا'

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایک پادری مسٹر وارنک جارجیا کے پہلے اور امریکہ کی تاریخ میں 11ویں سیاہ فام سینیٹ رکن بنے ہیں۔

واضح رہے کہ جارجیا میں نومبر میں ہوئے انتخابات میں کسی بھی امیدوار نے ریاست کے ضابطوں کے تحت جیت کے لیے ضروری کم از کم 50 فیصد اکثریت حاصل نہیں کیا، اس لیے انتخابات دوبارہ کرائے گئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.