ETV Bharat / international

نیویارک میں چھ فیصد سے زیادہ ڈیلٹا ویریئنٹ کی تصدیق - کووڈ کے ڈیلٹا ویریئنٹ

امریکہ کے شہر نیو یارک میں کووڈ 19 کی جانچ میں چھ فیصد سے زیادہ کیسز میں 'ڈیلٹا ویریئنٹ' کی تصدیق کی گئی ہے۔ نیویارک کے محکمہ صحت نے کہا ہے کہ کووڈ کے ڈیلٹا ویریئنٹ پر نظر رکھی جارہی ہے جو امریکہ اور دوسرے ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

delta variant constitutes tested in new york
نیویارک میں چھ فیصد سے زیادہ ڈیلٹا ویریئنٹ کی تصدیق
author img

By

Published : Jun 19, 2021, 2:16 PM IST

امریکہ کے شہر نیویارک کے محکمہ صحت کے سرکاری اعداد و شمار کے مطابق شہر میں کووڈ 19 کی جانچ میں چھ فیصد سے زیادہ کیسز میں 'ڈیلٹا ویریئنٹ' کی تصدیق کی گئی ہے۔

نیویارک کے محکمہ صحت نے اپنے تازہ ترین اپڈیٹ میں کہا ہے کہ 5 جون کو اختتام ہوئے ہفتہ کے دوران کورونا وائرس کے مختلف 105 ویریئنٹ کا ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ جس میں سے 6.7 فیصد ڈیلٹا ویریئنٹ ( B.1.617.2) کی تصدیق کی گئی ہے۔

محکمہ نے کہا کہ اس وقت بی.1.1.7 (الفا) اور بی.1.526 (یوٹا) شہر میں تیزی سے پھیلنے والے کووڈ ویریئنٹ ہیں۔ ہم P.1 (گاما) اور B.1.617.2 (ڈیلٹا) کی بھی نگرانی کر رہے ہیں جو امریکہ اور دوسرے ممالک میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔

مزید پڑھیں:

Corona Virus Update: دنیا بھر میں کورونا سے 17.69 کروڑسے زیادہ افراد متاثر

محکمہ کے مطابق کووڈ 19 کے شہر میں 105 نئے کیسز میں سے 36.2 فیصد (38 کیسز) الفا ویرئینٹ کے ، 4.8 فیصد (5 کیسز) یوٹا ویرئینٹ کے اور 17.1 فیصد (18 کیسز) گاما ویریئنٹ کے ہیں۔

وہیں ڈیلٹا ویریئنٹ کے سات کیسز کی تصدیق کی گئی اور اعداد و شمار میں مزید بتایا گیا ہے کہ پچھلے چار ہفتوں میں ڈیلٹا کے 5.6 فیصد کیس سامنے آئے ہیں۔

نیو یارک سٹی کے میئر بل ڈی بلیسیو نے بتایا کہ کووڈ 19 جیسی علامات رکھنے والے 68 مریض روزانہ شہر کے اسپتالوں میں داخل ہورہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ انفیکشن 8.22 فیصد ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.