مائیکرو سافٹ کے سربراہ بل گیٹس پوری کوشش کر رہے ہیں کہ ان کی طلاق کی خبریں میڈیا کی شہ سرخیاں نہ بنیں لیکن ہر گزرتے دن کے ساتھ ان کے ماضی کے راز سامنے آ رہے ہیں پہلے تو یہ بات سامنے آئی کہ بل گیٹس کا خواتین ساتھیوں کے ساتھ رویہ درست نہیں اور ان کا ایک افیئر بھی ہے جس کا انہوں نے اعتراف بھی کیا۔ لیکن اب توجہ کا مرکز مائیکل لارسن نامی شخص ہیں جو گزشتہ تین دہائی سے بل گیٹس فیملی کی دولت کا انتظام سنبھال رہے ہیں۔
مائیکل لارسن گیٹس فیملی آفس ’کیسکیڈ انوسٹمنٹس‘ کے چیف انوسٹمنٹ افسر ہیں۔ ان پر الزام ہے کہ انہوں نے کمپنی میں دھونس اور دھمکی کا ماحول بنا رکھا تھا۔
’نیو یارک ٹائمز‘ میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ کے مطابق دس سابق ملازمین نے ایسے الزامات لگائے ہیں جن سے بل گیٹس فیملی اور مائیکل لارسن ایک مرتبہ پھر سرخیوں میں آگئے ہیں۔ کہا جاتا ہے کہ کمپنی کے چار ملازمین ایسے ہیں جنہوں نے گیٹس فیملی کو مائیکل لارسن کے رویہ کے متعلق شکایت کی کہ ان پر متعصبانہ اور جنسی نوعیت کی تنقید اور فقرے کسے جاتے ہیں۔
(یو این آئی)
بل گیٹس پر مزید تنقید، نئے الزامات منظر عام پر - اردو نیوز