ETV Bharat / international

امریکہ میں 14 لاکھ لوگوں کا ٹیسٹ

author img

By

Published : Apr 4, 2020, 1:17 PM IST

امریکہ کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اب تک 14 لاکھ لوگوں کا ٹیسٹ کیا جا چکا ہے۔

INTER
INTER

امریکہ کے نائب صدر مائیک پینس نے کہا ہے کہ جان لیوا کورونا وائرس 'كووڈ 19' کے معاملات کا پتہ لگانے کے لئے ملک بھر میں اب تک ریکارڈ 14 لاکھ لوگوں کا ٹسٹ کیا جا چکا ہے۔

مسٹر پینس نے جمعہ کو صحافیوں سے بات چیت میں یہ اطلاع دیتے ہوئے کہا 'کورونا وائرس سے جڑے معاملات کی جانچ کے حوالے سے ہم نے ابھی تک ملک بھر میں ریکارڈ 14 لاکھ لوگوں کی جانچ کی ہے'

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ آغاز میں کورونا وائرس سے جڑے معاملات کی کم جانچ کے سلسلہ میں بھاری دباؤ میں آ گیا تھا جس کے بعد نائب صدر کا یہ بیان آیا ہے۔

جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق اس خطرناک وائرس سے دنیا بھر میں اب تک 58 ہزار سے زائد مریضوں کی موت ہو چکی ہے اور تقریبا 10 لاکھ سے زیادہ لوگ اس وائرس کی زد میں آ چکے ہیں جبکہ دو لاکھ لوگ ٹھیک بھی ہو ئے ہیں۔

صرف امریکہ میں اس وائرس کے 274،000 معاملے درج کئے گئے اور قریب 7077 افراد کی موت ہو چکی ہے۔

وہیں بھارت میں اب تک کورونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 2500 سے زائد ہو گئی ہے اور مرنے والوں کی تعداد 68 تک پہنچ چکی ہے

واضح رہے کہ متاثرین اور مرنے والوں میں مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.