آئی ایچ ایم ای نے پیر کو اپنی رپورٹ میں کہا،’’ہماری ترقیاتی ٹیکنولوجی اور تازہ اعدادو شمار کے مطالعے کی بنیاد پر امریکہ میں اگست تک کوویڈ 19 سے 1,34,475 لوگوں کی موت ہوسکتی ہے۔اندازے کے مطابق ہلاک شدگان کی تعداد (95,092-2,42,890) کے درمیان رہ سکتی ہے۔آئی ایچ ایم ای واشنگٹن یونیورسٹی کا ایک اہم عالمی طبی تحقیقی ادارہ ہے۔
اس سے پہلے نیویارک ٹائمس نے پیر کو امراض کے کنٹرول اور روک تھام مرکز(سی ڈی سی )اور وفاقی ایمرجنسی انتظامیہ ایجنسی کے حوالےسے شائع اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ اگلے چار ہفتے کے دوران امریکہ میں کورونا متاثرین کے تقریباً دو لاکھ نئے معاملے سامنے آسکتے ہیں اور اس دوران ہر دن تین ہزار لوگوں کی جان جاسکتی ہے۔
نیو یارک ٹائمس نے اپنی رپورٹ میں یہ اطلاع دی ہے۔وائٹ ہاؤس نے حالانکہ نیو یارک ٹائمس کی اس رپورٹ کو خارج کیا ہے۔
امریکہ انتظامیہ کا ماننا ہے کہ اس وبا کا خطرہ رفتہ رفتہ کم ہوگا۔جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ مرکز (سی ایس ایس ای)کی جانب سے جاری کئےگئے تازہ اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 68920 پر پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 11لاکھ کو پار کرکے1180332 ہوگئی ہے۔