ETV Bharat / international

امریکہ میں کووڈ 19 کے کیسز میں اضافہ - 2 لاکھ 28 ہزار 381 افراد موت

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 28 ہزار 381 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی تعداد 86 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ ہے۔

Covid 19
Covid 19
author img

By

Published : Oct 24, 2020, 11:51 AM IST

کووڈ 19 سے بری طرح متاثر امریکہ میں کورونا وائرس کے کیسز کم ہوتے دکھائی نہیں دے رہے ہیں۔ گزشتہ روز 83 ہزار 10 نئے مریضوں میں وائرس کی تشخیص ہوئی ہے۔

امریکی سرجن جنرل نے اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں کی تعداد بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے جبکہ شرح اموات میں کمی سے متعلق ان کا کہنا ہے کہ ایسا اسپتالوں میں اچھی طبی سہولیات کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

امریکہ میں کورونا وائرس سے اب تک 2 لاکھ 28 ہزار 381 افراد موت کے منہ میں پہنچ چکے ہیں جبکہ اس سے بیمار ہونے والوں کی تعداد 86 لاکھ 61 ہزار سے زیادہ ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 4 کروڑ 20 لاکھ 3 ہزار 60 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 11 لاکھ 42 ہزار 874 ہو گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک میں امریکہ پہلے، بھارت دوسرے اور برازیل تیسرے مقام پر ہے جبکہ کورونا وائرس سے موت کے معاملے میں امریکہ پہلے اور برازیل دوسرے مقام ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.