برازیل کی وزارت صحت کی جانب سے گزشتہ رات جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے 1269 افراد کی ہلاکت سے ہلاک شدگان کی تعداد 46 ہزار سے بڑھ کر 46،510 پہنچ گئی۔
اس سے ایک روز قبل برازیل میں کورونا وائرس کے 34،918 نئے کیسزسامنے آئے تھے اور کووڈ 19 سے 1282 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سینٹر فار سائنس اینڈ انجینئرنگ (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس کے کیسز کے معاملے میں برازیل (9.55 لاکھ) پہلے سے ہی امریکہ (21.59 لاکھ) سے دوسرے مقام پر ہے۔ کورونا کے سبب ہوئی ہلاکتوں کی تعد اس والی فہرست میں برازیل بھی امریکہ کے بعد دوسرے مقام پر ہے۔
برازیل کے صدر جیر بولسونارو کورونا وائرس کو مسلسل ایک عام فلو قرار دیتے آئے ہیں ، جس کی وجہ سے انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ وہ اپنے وفد کے ہمراہ مارچ میں امریکہ گئے تھے جس کے بعد ان کے وفد کے 20 اراکین کو کورونا سے متاثر پایا گیا تھا۔
واضح ر ہے کہ برازیل میں کورونا وائرس کا پہلا کیس 26 فروری کو سامنے آیا تھا۔